عمل ہاضمہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - قوت ہضم کا عمل، ہضم کرنے کا طریقہ، معدے میں غذا کی تحلیل کا عمل۔ "غیر نفوذ پذیر اشیاء کی نفوذ پذیر اشیا میں تبدیلی کو عمل ہاضمہ (Digestion) کہتے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، معیاری حیوانیات، ٥٦:١ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عمل' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'ہاضم' کی تانیث 'ہاضمہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "معیاری حیوانیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - قوت ہضم کا عمل، ہضم کرنے کا طریقہ، معدے میں غذا کی تحلیل کا عمل۔ "غیر نفوذ پذیر اشیاء کی نفوذ پذیر اشیا میں تبدیلی کو عمل ہاضمہ (Digestion) کہتے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، معیاری حیوانیات، ٥٦:١ )

جنس: مذکر